زچگی کے دوران صحتمند رہنے کے طریقے

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search
QR for this page

https://www.audiopedia.org/%D8%B2%DA%86%DA%AF%DB%8C_%DA%A9%DB%92_%D8%AF%D9%88%D8%B1%D8%A7%D9%86_%D8%B5%D8%AD%D8%AA%D9%85%D9%86%D8%AF_%D8%B1%DB%81%D9%86%DB%92_%DA%A9%DB%92_%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%92

اگر آپ زچگی کہ دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں تو آپ کو بچہ پیدا کرنے کی تکلیف بھی کم ہو گی اور آپ صحت مند بچے کو جنم دیں گی.

صحت بخش غذا کھائیں. صحت بخش غذا آپ کو تندرست رکھتی ھے ، طاقت بخشتی ھے، بیماریوں سے بچاتی ھے اور صحت مند اولاد عطا کرتی ہے. یہ آپ کو بچہ پیدا کرنے کے دوران بہت زیادہ خون کے بہنے کو روکتی ہے. یاد رکھیں اس غزہ سے نہ صرف آپ خود کی بلکہ اپنے ہونے والے بچے کی بھی نشو نما کر رہی ہیں. آئو ڈین ملا نمک استمال کریں تا کہ اپکا بچہ ذہنی سست روی کا شکار نہ ہو.

زیادہ آرام کریں اور زیادہ سوئیں. اگر آپ کا کام کھڑے ہوکرکرنے والا ہے تو کوشش کریں کے کام کے دوران تھوڑی دیر بیٹھ جائیں یا لیٹ جائیں. روز مرہ کا کام معمول کے مطابق کریں لیکن جہاں ہو سکے آرام بھی کریں.

بچے کی پیدائش سے پہلے اپنا چیک اپ کرواتی رہیں تاکہ پتا چلتا رہے کہ کوئی مشکل تو نہیں. اگر ہے تو اس کا حل کیا جا سکے اس سے پہلے کہ مسلہ خراب ہو جائے. بچا پیدا ہونے سے پہلے دو مرتبہ تو ضرور ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے.

دوران زچگی خطرات کے بارے میں ضرور پڑھیں تاکہ آپ جان سکیں کہ کن حالتوں میں صحت کارکن سے ملنا ضروری ہے.

صفائی کا خیال رکھیں ، روزانہ نہا یں اور روزانہ دانت بھی صاف کریں.

فرج کی سکڑنے کی ورزش کریں تا کہ بچہ پیدا کرنے کے بعد آپ کی فرج کمزور نہ ہو. روزانہ ورزش کریں ، اگر آپ کا کام بیٹھ کر کرنے والا ہے تو ہر روز پیدل سیر کریں. لیکن خیال رکھیں کہ اتنا مت چلیں کہ تھکاوٹ نہ ہو جائے.

اگر آپ کو کوئی بیماری جنسی طور منتقل ہو جائے تو اس کا فوری علاج کروائیں.

ایڈز کا ٹیسٹ کروائیں. زچگی کے دوران ہم بستری کرتے وقت کنڈوم کا استعمال کریں.

اپنی صحت کارکن کے مشورے کہ بغیر کسی قسم کی دیسی یا انگریزی دوا استعمال مت کریں.

شراب ، سگریٹ ور تمباکو ترک کر دیں. یہ ماں اور پیدا ہونے والی بچے کی نشو نما کے لئے خطرناک ہیں. ملیریا بخار سے بچنے کے لئے مسہری کا استعمال کریں.


کیٹناشک, یا فیکٹری کے کیمیکل سے اور نباتات کُش چیزوں سے بچیئے- یہ چیزیں آپ کے بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ نہ انکو چھویں یا ان کے قریب کام کریں ، یا ان کے دھوئیں میں سانس لے. ان کنٹینرز میں کھانے یا پانی کبھی نہیں رکھیں۔

اس بچے سے دور رہیں جسکے جسم پرخراش یا ایلرجی ہو۔ کیونکہ یہ جرمن خسرہ کی وجہ سے ہو سکتا ہے جوکہ آپکے بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے-.

Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010705