ماؤں کو بچہ کو دودھ پلانے کے دوران کیسی خوراک لینی چاہیے

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search
QR for this page

https://www.audiopedia.org/%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA_%DA%A9%D9%88_%D8%A8%DA%86%DB%81_%DA%A9%D9%88_%D8%AF%D9%88%D8%AF%DA%BE_%D9%BE%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92_%DA%A9%DB%92_%D8%AF%D9%88%D8%B1%D8%A7%D9%86_%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%8C_%D8%AE%D9%88%D8%B1%D8%A7%DA%A9_%D9%84%DB%8C%D9%86%DB%8C_%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92

ماؤں کو حمل سے صحتیاب ھونے، بچوں کو پالنے اور گھر کے روزمرہ کے کام کرنے کے لیے اچھی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے۔ ان کولحمیات ، چکنائی سے بھرپور خوراک کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کو چاھیے کہ پانی، دودھ، جڑی بوٹی والی چائے، اور مختلف پھلوں کا رس استعمال کریں۔ لیکن عورت چاہے کم کھائے پئے یا زیادہ اسکا دودھ ضرور بنے گا۔ شراب، تمباکو ،منشیات اور غیر ضروری ادویات کا استعمال نہ کریں۔ پیٹ بھر کر کھانا کھائیں۔ پانی، پھل اور سبزیوں کے مشروبات، دودھ کا استعمال کریں۔ سوڈا اور کافی نہ پیئیں۔ اپنی خوراک میں ہر صحت بخش چیز کا استعمال کریں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نئی ماؤں کو بعض کھانے کی اشیاء نہیں کھانا چاہئے. لیکن اگرایک ماں

متوازن غذا حاصل نہیں کرتی، تو وہ غذائی قلت، خون کی کمی (انیمیا)، اور دوسری بیماریوں کا شکارہو سکتی ہے۔ کچھ خواتیں کو دودھ پلانے کے دوران خاص غذا کھلائی جاتی ہے۔ جو کہ اچھی بات ہے، اگر غذا صحتبخش ہے۔ اچھی خوراک بچے کی پیدائش کے بعدزیادہ تیزی سے ماں کوصحت مند اور طاقت ور جسم حاصل کرنے میں مدددیتی ہے.
عورت کو زیادہ خوراک کی ضرورت ہوتی سکتی ہے ، کیونکہ:

⦁ وہ چھوٹے بچہ کو دودھ پلا رھی ہوتی ہے۔ ⦁ وہ ایک بچہ کو دودھ پلا رہی ہے، اور حاملہ ہے۔ ⦁ اس کے بچوں کے درمیان دو سال سے کم وقفہ ہے۔ ⦁ وہ کمزور ہے یا بیمار ہے.

Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010805