مجھے بچے کو اپنا دودھ پلانا کب بند کر دینا چاہیے

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search
QR for this page

https://www.audiopedia.org/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92_%D8%A8%DA%86%DB%92_%DA%A9%D9%88_%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7_%D8%AF%D9%88%D8%AF%DA%BE_%D9%BE%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7_%DA%A9%D8%A8_%D8%A8%D9%86%D8%AF_%DA%A9%D8%B1_%D8%AF%DB%8C%D9%86%D8%A7_%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92

بچہ دوسری خوراک کھانے کے لیے تیار ہوتا یے جب:

بچہ کم از کم چھ ماہ کا ہو۔ بچہ خود سے کھانے کی طرف ہاتھ بڑھائے۔ بچہ خود اپنے منہ سے خوراک کو باھر کی طرف نہ نکالے۔

چھ ماہ سے ایک سال کی عمر کے درمیان بچہ کو اپنا دودھ تب تب پلائیں جب بچہ مانگے۔ چار ماہ سے پہلے بچہ کو اپنے دودھ کے علاوہ کچھ نہ دیں۔ اگر بچہ کچھ اور کھا بھی رہا ہے، پھر بھی اس کو ماں کے دودھ کی ضرورت ہے۔ دوسرے کھانے سے پہلے اپنا دودھ دن میں دو سے تین بار ساتھ ساتھ دیں۔ شروع میں ہلکی پھلکی غذا دیں، جیسے دلیہ، وغیرہ۔ کچھ خواتین ان چیزوں میں اپنا دودھ بھی ملا کر دیتی ھیں۔ اگر بچہ کی بھوک ماں کے دودھ سے پوری نہ ہو، اور بچہ کی عمر چار سے چھ ماہ ہو، تو بچہ کو ماں کا دودھ زیادہ زور سے کھینچنے کی ضرورت ہے، تاکہ اسکی خوراک پوری ہو سکے۔ ماں کو چاہیے کہ وہ بچہ کو پانچ دن تک جب بھی بچہ کو ضرورت ہو، اپنا دودھ پلائے۔ اگر بچہ پھر بھی چڑ رہا ہے تو کچھ اور غذا کھلائے۔ بچہ کے چبانے کے قابل ہونے سے پہلے، ہر چیز کو اچھی طرح مسل دیں۔ کھانا کھلانے کے لیے پیالہ اور چمچ استعمال کریں۔

بچوں کو عام طور پہ دن میں پانچ بار کھانا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ روزانہ کی خوراک میں ایک بنیادی غذا (دلیہ، گندم، مکئی، چاول، آلو)، جسم کو بڑا کرنے کی خوراک (پھلیاں، کٹے ہوئے میوے،پنیر، انڈے، مچھلی، یا گوشت)، اور توانائی دینے والی غذا ( کٹے ہوئے میوے،پنیر، ایک چمچ تیل، ایک چمچ گھی) ضرور شامل ہونا چاہیے۔ آپ کو دن میں پانچ بار کھانا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ کھانے ٹھنڈے بھی دیے جا سکتے ھیں۔ غذا میں کچھ نیا ایک ایک کر کے شامل کریں۔ جب بچہ نو ماہ سے ایک سال کے درمیان ہوتا ہے، تو بچہ گھر میں پکنے والا ہر کھانا کھا سکتا ہے، اگر اسے اچھے سے باریک کر دیا جائے۔

دوسرے سال میں بھی ماں کا دودھ بچیہ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اگر ممکن ہے تو بچہ کو دوسرے سال میں بھی اپنا دودھ پلاتی رہیں، آپ کا اور بچہ بھی ھو تب بھی۔ بہت سارے بچے خود ہی دودھ پینا چھوڑ دیتے ہیں۔.
Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010807