مجھے گھر سے دور کام کے لیے جانا ہوتا ہے، کیا مجھے تب بھی بچہ کو اپنا دودھ پلانا چاہیے

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search
QR for this page

https://www.audiopedia.org/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92_%DA%AF%DA%BE%D8%B1_%D8%B3%DB%92_%D8%AF%D9%88%D8%B1_%DA%A9%D8%A7%D9%85_%DA%A9%DB%92_%D9%84%DB%8C%DB%92_%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A7_%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7_%DB%81%DB%92%D8%8C_%DA%A9%DB%8C%D8%A7_%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92_%D8%AA%D8%A8_%D8%A8%DA%BE%DB%8C_%D8%A8%DA%86%DB%81_%DA%A9%D9%88_%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7_%D8%AF%D9%88%D8%AF%DA%BE_%D9%BE%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7_%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92

بہت سی خواتیں اب اپنے گھروں سے دور کام کرتی ھیں۔ اس سے ماں کے لیے اپنے بچہ کو پہلے چھ ماہ میں صرف اپنا دودھ پلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن آپ کا بچہ آپ کے دودھ کے بغیر بیمار ہو سکتا ہے۔ اسے لیے کام کرنے والی ماؤں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ جگہوں پہ ماؤں کو اپنے بچہوں کو کچھ ماہ کے لیے لانے کی اجازت ہوتی ہے، جس سے بچہ کو اپنا دودھ پلانا آسان ہو جاتا ہے۔ اگر بچہ کی نگہداشت کی جگہ قریب ہے، تو ممکن ہے کہ ماں دن میں ایک بار بچہ کو دودھ پلا سکے۔ کچھ ملازمت کی جگہوں پر بچوں کی نگہداشت کے لیے گہوارہ کا انتظام کیا جاتا ہے، تاکہ بچے اپنے والدین کے قریب رہیں۔.

نیچے دیے گئے کچھ طریقوں سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، کہ آپ کے بچہ کو آپ کے کام کے دوران آپ کا ہی دودھ ملے:
  • اپنے بچہ کو چھ ماہ تک کام کی جگہ کے قریب رکھیں۔
  • یا کسی سے کہہ دیں کہ بچہ کے بھوک کے وقت پر بچہ کو آپ کے پاس لے آئے۔
  • جب بچہ آپ کے پاس ہو تو اس کو صرف اپنا دودھ پلائیں. اگر رات کے وقت سونے کے لیے بچہ آپ کے پاس ہے اور دودھ پیے تو اس سے آپ کا دودھ زیادہ بنے گا۔
  • کچھ خواتین اپنی کسی سہیلی ، یا رشتہدار کو بچہ کو اپنا دودھ پلانے کیلیے کہہ دیتی ھیں جیسے کہ دادی کو، تو اس سلسلے میں ضروری ہے کہ اُس کا پہلے ایڈز کیلیے ٹسٹ کروایا جائے۔ اگر اُسے ایڈز نہیں ہے، تب ہی اُس کو دودھ پلانے دیا جائے۔
  • ایک اور طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ماں کام میں وقفہ کے دوران اپنا دودہ نکال لے، اور کسی کے ہاتھ بچہ کو پلانے کیلیے بھیج دے۔ آپ دن میں دو سے تین بار اپنا دودھ نکال سکتی ھیں اور پھر اس کو محفوظ کر دیں۔.

اہم ہدایت: دودھ ٹھنڈی جگہ پر نہ رکھنے سے خراب ہو جاتا ہے اوراسے پھینک دینا چاہئے۔ اگر دودہ میں سے بُو آ رہی ہو تہ بچہ کو نہ دیں۔ خراب دودھ پینے سے بچہ بیمار ہو سکتا یے.

Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010808