مجھے یہ کیسے معلوم ہو گا کے میرا دودھ میرے بچے کے لیے کافی اور بہتر ھے

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search
QR for this page

https://www.audiopedia.org/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92_%DB%8C%DB%81_%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92_%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85_%DB%81%D9%88_%DA%AF%D8%A7_%DA%A9%DB%92_%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7_%D8%AF%D9%88%D8%AF%DA%BE_%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92_%D8%A8%DA%86%DB%92_%DA%A9%DB%92_%D9%84%DB%8C%DB%92_%DA%A9%D8%A7%D9%81%DB%8C_%D8%A7%D9%88%D8%B1_%D8%A8%DB%81%D8%AA%D8%B1_%DA%BE%DB%92

اکثر خواتین کو لگتا ھے کے انکا دودھ کم ھے۔ جبکے یہ بات درست نہیں ھے۔ اگر ماں کی خوراک ٹھیک نہیں ھے تب بھی اتنا دودھ بن جاتا ھے جو ان کے بچوں کے لیے کافی ھو۔ چھاتی میں دودھ پیدا ھونے کا انحصار بچے کے دودھ کھینچنے پر ھے۔ جتنا بچا دودھ کھینچے گا اتنا ھی دودھ بنے گا۔ اگر ماں اپنا دودھ چھوڑ کر بوتل سے دودھ پلائے گی تو ماں کا دودھ کم بنے گا۔ 

کسی دن ایسا لگتا ھے کے بچا پورا دن ماں کا دودھ پینا چاہتا ھے۔ اگر ماں بچے کو جب بھی بچہ بھوکا ھو دودھ پلائے گی تو ماں کا دودھ زیادہ بنے گا۔ کچھ دنوں میں بچہ نھی پر سکون ھوگا۔ رات کے وقت دودھ پلانے سے بھی دودھ زیادہ بنتا ھے۔ کوئی بھی اگر آپ کو کہے کے آپ کا دودھ کم بن رہا ھے، چاہے لیڈی ھیلتھ ورکر ہی ھو، آپ اسکی بات کا یقین نہ کریں۔ ھاتی کا بڑا ھونا یا بڑا نظر آنا، زیادہ دودھ بنانے کے مترادف نہیں ہے۔ چھوتی چھاتیاں بھی اتنا ہی دودھ بنا سکتی ہیں جتنا بڑی۔ ماں جتنا زیادہ دودھ اپنے بچوں کو پلاتی ہے، اتنی کم بھری ھوئی چھاتی محسوس ہوتی ہے۔ بچے کو مکمل دودھ مل رھا ہے، اگر: بچہ صحتمند، خوش اور اچھے سے بڑھ رھا ہے۔ بچہ دن سے رات تک چھ بار پیشاب اور ایک سے تین بار پوٹی کرتا ہے۔ اس بات کا اندازہ بچے کے پانچ سال کے ھونے پر آسانی سے کیا جا سکتا ہے، جب وہ باقاعدگی سے واشروم جاتا ہے۔ دو ہفتے سے چھوٹا بچہروزانہ پوٹی نہیں کرتا۔

ماں کا اپنا دودھ دوسرے دودھ سے دیکھنے میں مختلف ھوتا ہے، اسلیے ماں کو لگتا ہے کہ اسکا دودھ درست نہیں ۔ جبکہ ماں کےدودھ میں وہ سب ھوتا ہے جس کی بچے کو ضرورت ھوتی ہے۔

Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010809