ایچ آئی وی کیسے نہیں پھیلتا
From Audiopedia - Accessible Learning for All
ایچ آئی وی کا وائرس انسانی جسم کے باہر زندا نہیں رہتا۔یہ پانی اور ہوا میں اپنی نشوونما نہیں کرسکتا۔ مطلب یہ کہ مندرجہ ذیل باتوں سے ایچ آئی وی پھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔
۱- چھونے سے،بوس و کنار سے،گلے لگنے سے۔ ۲- ساتھ کھانا کھانے سے۔ ۳- ساتھ سونے سے۔ ۴- ایک دوسرے کے کپڑے، تولیہ، بستر کی چادر، اور بیت الخلاء استعمال کرنے سے۔ ۵- اگرمعالج کی ھدایت کے مطابق عمل کیا جائے توایڈز سے متاثرہ شخص کی دیکھ بھال سے۔ ۶- کیڑے کے کاٹنے سے۔