بعض عورتوں میں ایامِ حیض سے ذرا پہلے مُختلف طرح کے علامات کا ظاہر ہونے کا عمل کیا ہے
From Audiopedia - Accessible Learning for All
حیض شروع ہونے سے قبل کچھ خواتین اورلڑکیاں غیر آرام دہ محسوس کرتی ہیں. ایامِ حیض سے پہلے عورتوں میں ایک یا ایک سے زیادہ علامات ظاہرہو سکتی ہیں. خواتین ایامِ حیض سے پہلے یہ علامات محسوس کرسکتی ہیں.
چھاتی میں درد. زیرناف درد. قبض.
زیادہ تھکان محسوس ہونا. عضلاتی اینٹھن خاص طور پر پیٹ اور کمر کے نچلے حصے میں.
اندام نہانی کی رطوبت میں تبدیلی
چہرہ پر چکناہٹ اور کیل ۔ مہاسے. زُود حِسی, بے قابو انتہائی شَدِيد احساسات
زیادہ تر خواتین ان میں سے ایک علامت کا ہر ماہ سامنا کرتی ہیں اور کچھ خواتین ان تمام علامات کا سامنا کرتی ہیں. ایک خاتون ہر ماہ مُختلف علامات کا سامنا کر سکتی ہے. زیادہ تر خواتین کے لئے حیض شروع ہونے سے قبل کے ایامِ بے چینی یا اضطراب کا باعِث ہوتے ہیں.. لیکن کچھ خواتین کے مطابق ان کی اختراعیت اور کام کرنے کےصلاحیت بڑھ جاتی ہے.