عام خاندانی اختلافات کیا ہیں
From Audiopedia - Accessible Learning for All
جدید دور بہت سے ممالک میں روایتی رویوں اور اقدار میں بہت سی تبدیلیاں لایا ہے ۔ ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا آج بھی بہت سی عورتوں اور خاندان والوں کے لے اہم ہے۔ لیکن آج کل ، بہت سی خواتین صرف گھر میں رہنے اور گھر کے کام اور خاندانی مسائل کی دیکھ بھال کرنا نہیں چاہتی ہیں.۔ وہ بھی پیسہ کمانے کے لئے کام کرنا چاہتی ہیں ۔ا یسا کرنے سے عورتوں کے کام کے بوجھ میں اضافہ ہوجاتاہے اور ان کے اپنے شوہروں ، بچوں ، اور خاندان کے دوسرے ارکان کے ساتھ امن اور ہم آہنگی میں رہنا اکثر مشکل ہوتا ہے. سب سے زیادہ خاندان کی عورتیں اپنے شوہروں کے ساتھ اور سسرال کے ساتھ تنازعات کا شکار رہتی ہیں۔.