عورتوں کے اندررونی معائینہ کے تین مراحل کونسے ہیں

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search

صحت کارکن آپکے تناسلی اعضاء کا بیرونی ور اندرونی مشاہدہ کرے گی تا کہ جان سکے کہ کہیں آپکو کوئی سوزش ، رکاوٹ ، زخم یا رنگ میں بدلاؤ تو نہیں ہے. 

عام طور پر صحت کارکن آپکی فرج میں ایک اوزار کی مدد سے دیکھے گی. یہ دھات کا بنا ہوا چھوٹا سا اوزار فرج کو کھلا رکھنے میں مدد کرتا ہے. اس طرح وہ فرج ور بچہ دانی کے منہ پر ہونے والی سوزش ، رکاوٹ ، زخم یا خارج ہونے والے مادے کو دیکھ سکے گی. آپکو اس اوزار کی وجہ سے تھوڑی تکلیف یا بے آرامی مسوس ہو سکتی ہے. لیکن کوئی اندرونی چوٹ نہیں لگتی. معائینہ اور بھی آسان ہو جاتا ہے اگر اپ بدن کو ڈھیلا چھوڑ دیں اور مثانہ خالی ہو. اگر کلینیک میں لیباٹری کی سہولت ہے اور ضروری سمجھے تو صحت کارکن مزید ٹیسٹ کر سکتی ہے. صحت کارکن کن بچہ دانی کے منہ پر ہونے والے ابتدائی بدلاؤ جن کا بعد میں کینسر میں بدلنے کا اندیشہ ہو ، کے لئے ٹیسٹ کروا سکتی ہے. یہ پیپ ٹیسٹ یا پھر اندرونی مشاہدہ بھی ہو سکتا ہے. یہ ٹیسٹ اندرونی اوزار کی مدد سے کے جاتے ہیں ور تکلیف دہ بھی نہیں ہوتے. اگر کینسر کی نشان دہی جلدی ہو جائے تو کینسر کا علاج ممکن ہے. ازر کو نکالنے کے بعد ، صحت کارکن پلاسٹک کے دستانے پہن کر ، ایک ہاتھ کی دو انگلیاں فرج میں ڈال کر چیک کرے گی. وہ اپنے دوسرے ہاتھ سے آپکی ناف کے نچلے حصے سے جسم کو دباے گی. اس طرح سے وہ آپ کی بچہ دانی ، نلوں اور بیضہ دانی کی سخت ، جسامت اور سہی جگہہ کے متعلق جن سکے گی. اس جگہہ کا معائینہ کرنے سے درد نہیں ہونی چاہیے. اگر درد ہو تو کارکن کو فوری بتائیں کیوں کہ اس کا مطلب ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہے. کچھ مسائل کی نشان دہی کے لئے ہو سکتا ہے کہ آپکے معقد کا جائزہ لینا پڑے . ایسے میں ایک انگلی فرج ور ایک معقد میں ڈالنی پڑے گی. اس طرح سے بچہ دانی ، فرج، نلوں اور بیضہ دانی کی سہی طرح سے جانچ کے بعد مسلے کا آسانی سے پتا چل سکے گا.

Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010205