قبل از پیدائش معائنہ کيسے ہو گا

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search

قبل از پیدائش دیکھ بھال کے دوران دایہ یا صحت کارکن ماضی میں حاملہ ہونے یا بچہ کی پیدائش ودیگر مسائل خون کا بہت زیادہ اخراج ہونا یا اسقاط حمل کے بارے میں پوچھے گی. یہ معلومات آپ دونوں کے لئے دوران حمل متعلُّقہ مسائل سے نمٹنے کے لئے مددگارثابت ہو سکتی ہے. ایک دایہ میں یہ قابلیت ہو سکتی ہے کہ عورت کی بہتر خوراک کو یقینی بنائے اور اگر ضروری ہو تو اس کی بہترخوراک کے لیے طریقے تجویز کرے. لوہے اور فولک ایسڈ کی گولیاں دے جو خون کی کمی اور پیدائشی نقائص سے بچاؤ میں مدد دے.

* ماں کا معائنہ کرے. یقینی بنائے کہ وہ صحتمند ہے اور 
* بچے کی نشو و نما اچھی طرح سے ہو رہی ہے.
* تشنج کی روک تھام کرنے کی ویکسین دے یہ ایک بیماری ہے جو ماؤں اور بچوں دونوں کی موت کا سبب ہے.
* اگر ملیریا علاقے میں عام ہے توملیریا سے بچاؤکی دوا دے.
* ایچ آئی وی اور آتشک کے ساتھ ساتھ دیگر جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کے لئےجانچ کا طریقہ بتائے. 
  • بچے کوماں کی ایچ آئی وی سے بچانے کے لئے ادویات دے.
Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010717