لوگ نشہ آور چیزیں یا شراب پینا کیوں شروع کرتے ہیں

From Audiopedia - Accessible Learning for All
Jump to: navigation, search

لوگ اکثر نشہ یا شراب سماجی دباؤ میں آنے کی وجہ سے استعمال کرنا شروع کرتے ہیں. لڑکے اور آدمی اپنی مردانگی کو ثابت کرنے کے لئے پینے یا دوسری نشے کی چیزیں استعمال کرنے کا دباؤ محسوس کرتے ہیں. ایک آدمی کا یہ یقین ہو سکتا ہے کہ وہ جتنا زیادہ پئے یا جتنا زیادہ نشہ استعمال کرے وہ اتنا ہی ذیادہ مردانہ ہے. کچھ لوگ شراب اور نشہ اسلئےاستعمال کرتے ہیں کیوں کہ اسکے استعمال سے پیدا ہونے والے احساس کو وہ پسند کرتے ہیں.

بہت سی لڑکیاں اور عورتیں بھی پینا شروع کرنے کا یا نشہ استعمال کرنے کا سماجی دباؤ محسوس کرنا شروع ہوگئی ہیں. وہ یہ محسوس کر سکتی ہیں کہ استعمال سے وہ زیادہ بڑی یا جدید نظرآئیں گی. یا وہ یہ سوچ سکتی ہیں کہ دوسرے انکو زیادہ آسانی سے قبول کر لیں گے.

کمپنیاں جو شراب اور نشہ بناتی اور بچتی ہیں وہ بھی سماجی دباؤ استعمال کرتی ہیں. اشتہارات جو نشہ اور شراب استعمال کرنے کو نظر فریب دکھاتے ہیں خاص طور پر نوجوان لوگوں کے لئے، لوگوں کی خریدنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں. کچھ اشتہارات، موسیقی، اور فلمیں نوجوان لوگوں کی پینے اور نشہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. اور جب شراب بنانے والی کمپنیاں، یا شراب بیچنے والی جگہیں، خریدنے کو آسان اور لطف اندوز بنا کے دکھائیں تو لوگ زیادہ خریدنا چاہتے ہیں. اس قسم کا دباؤ خاص طور پر نقصان دہ ہے، کیونکہ لوگ اس بات سے آگاہ نہیں ہوتے کہ یہ ان پر برا اثر ڈال رہا ہے.

Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010303