متلی کو کیسے روکا جا سکتا ہے
ہ اگرچہ اس کو مارننگ سکنس یعنی صبح کے وقت ہونے والی بیماری کہا جاتا ہے. زچگی کے دوران دن میں کسی بھی وقت یا پورا دن متلی ہو سکتی ہے۔ عام طور پر متلی کا یہ سلسلہ تیسرے سے چوتھے مہینے تک چلتا ہے۔
متلی سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
اہم: اگر آپ کومتلی اتنی زیادہ ہے کہ آپ کچھ بھی کھا نہیں سکتے یا آپ کا وزن کم ہو رہا ہے تو ہیلتھ ورکر سے رابطہ کریں. پانی کی کمی کی علامات کو بھی دیکھیں جیسا کہ پیا س، پیشاب کا نہ آنا یا کم آنا، خشک منہ،کھڑے ہونے پرچکر آنا، جلد کی لچک میں کمی آنا( آگر آپ جلد کو دو اُنگلیوں سے پکڑ کر کھینچیں اور وہ ابھار فوراً نیچے نہ بیٹھ جائے اس کا مطلب ہے کہ اُس شخص کو پانی کی کمی ہے). اگر کسی میں متلی کے ساتھ ساتھ یہ علامات ہیں تو اسے رگ (IV) میں یا مقعد میں مائعات کی ضرورت ہے. فوراً طبی امداد حاصل کریں. شدید پانی کی کمی ہنگامی صورتحال ہے.