مجھے خاندانی منصوبہ بندی کیوں کرنی چاہیے
From Audiopedia - Accessible Learning for All
حر سال پانچ لاکھ عورتیں حمل، بچے کی پیدائش، اور غیر محفوظ اسقاط حمل کے مسائل سے مر جاتی ہیں
ان میں سے اکثر اموات کو خاندانی منصوبہ بندی سے روکا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر حمل کی پیچیدگیوں کو خاندانی منصوبہ بندی اس طرح روک سکتی ہے:
بہت جلد: 18 سال سے کم عمر خواتین حمل کے دوران زیادہ مرنے کا خطرہ رکھتی ہیں- کیوں کہ ان کا جسم ابھی طاقت نہیں رکھتا- اس لیے ان کے بچے کا پہلے ھی سال مرنے کا امکان زیادہ ہے۔
بہت دیر: بڑی عمر کی خواتین کے لیے حمل کا بوجھ اٹھانا بہت مشکل ہے، خاص کر کے اگر انھیں اور بیماریاں ھوں یا اگر ان کے پہلے سے کافی بچے ہوں-
بہت قریب: عورت کے جسم کو حمل کے بعد اگلے حمل کے لیے مناسب فاصلے کی ضرورت ہوتی ہے-
بہت زیادہ: 4 سے زائد بچوں کی ماں کےلیے اگلے حمل میں خون ضائع ہونے یا کسی اور وجہ سے مرنے کے خطرات بہت بڑھ جاتے ہیں-.