میرے ليےاپنی صحت کا باقاعدگی سے معاۂنہ کروانا کیوں ضروری ہے

From Audiopedia
Jump to: navigation, search

جنسی بیماریوں اورکینسر کی بہت سی اقسام کی علامات تب سامنے آتی ہیں جب بیماری بہت شدت اختیار کر چکی ہوتی ہے جس کیوجہ سے بیماری کا موثر طریقے سے علاج کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو ایک عورت کو چاہیےکہ جب وہ بالکل ٹھیک ہوتب بھی ایک ماہر ہیلتھ ورکر یا صحت کے رضاکار سے ہرتین سے پانچ سال بعداپنے تولیدی نظام کا معاءنہ کرواۂے۔اس میں نافچے (پیلوک) کا معاۂنہ ،چھاتی کا معاۂنہ، خون کی کمی کا ٹیسٹ اور جنسی بیماریوں کا معاۂنہ شامل ہے تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص کی جا سکے۔ اس میں رحم کی گردن کے کینسر(سرویکل کینسر) کی تشخیص کے لۂیے پیپ ٹیسٹ(جیسا کہ نیچے دکھایاگیا ہے) یا کوۂی اور ٹیسٹ بھی شامل ہے۔ یہ معاۂنہ35 برس برس سے زاۂد عمرکی خواتین کے لۂیےخاص طورپر بہت ضروری ہے کیوںکہ عورتوں میں بڑھتی عمر کے ساتھ رحم کی گردن کے کینسر(سرویکل کینسر) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur010204