میں بیماری سے کیسے بچ سکتی ہوں
صحت کے مساعل سے بچاؤ(بیمار ہونے سے پہلےہی) کے لیے عورتوں کو بہتر غذا، صفائ، آرام اورخواتین کی صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ممکن ہے۔ عورت ایک صحت مند معاشرے میں ہی صحت مند رہ سکتی ہے۔ صحت مند عورت اپنے خاندان کی بہتر دیکھ بھال کر سکتی ہے۔ صحت مند خاندان ہی معاشرے کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عورت کیلۓ بیماری سے بچنا کوئ اتنا آسان نہیں ہے۔ ایک عورت اپنے خاندان اور معا شرے کو تندرست اور توانا رکھنے کیلۓ انتھک محنت کرتی ہے لیکن اپنی دیکھ بھال کرنے کے لۓ نا اس کے پاس وقت، پیسہ اور نا ہی ہمت ہوتی ہے۔ عورتوں کو ایک چھوٹی عمر سے اپنے تئیں دوسروں کی ضروریات کوترجیع دینا سکایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کا خییال رکھنے میں اتنا مصروف ہو جاتی ہیں کہ ان کے پاس اپنے لۓ وقت نہیں رہتا۔ اور عام طور پرگھروں میں محدود وساعل کو پہلے بچوں اور پھر مردوں پر ہی خرچ کیا جاتا ہے۔ بحر کیف تجربے سے یہ بات واضع ہے کہ قبل از وقت احطیاتی تدابیر اپنانے سے مستقبل کی تکالیف اور پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ بہت ہی کم وقت اور پیسے میں آسانی سے ہو سکتی ہیں۔ باقی میں خاص کر کہ شروع میں تھوڑی زیادہ ہمت، محنت اور پیسہ لگتا ہے لیکن ان کی وجہ سے عورت اس کا خاندان اور معاشرہ تندرست اور توانا رہتا ہے ۔ اور آگے ندگی بہتر اور آسان ہی ہوگی۔.